Jan ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۸ Asia/Tehran
  • عمان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

عمان کے وزیر خارجہ نے تہران میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات اور آپسی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

عمان کے وزیر‍ خارجہ یوسف بن علوی نے، جو بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے تہران کے دورے پر ہیں، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں علاقے کے مسائل منجملہ یمن کی صورت حال اور یمن پر جارحیت کے خاتمے اور اس ملک کے عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کی-

عمان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے مسقط اور تہران کے درمیان بینکاری کے شعبے میں تعاون کی توسیع اور دیگر میدانوں میں تعلقات کی تقویت پر بھی گفتگو کی-

تہران میں دوسری بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس پیر کو منعقد ہوئی جس میں دنیا کے انچاس ملکوں کے وفود نےشرکت کی-

 

ٹیگس