سعودی ولیعہد سے ڈیل نہ ہونے پر ولید بن طلال جیل میں
Jan ۱۴, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
سعودی ولیعہد اور ولید بن طلال کے مابین ڈیل نہ ہونے پر طلال کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں سیاسی اختلافات کے باعث کرپشن کے الزام میں گرفتار ارب پتی تاجر ولید بن طلال کو فائیو اسٹار ہوٹل سے جیل منتقل کردیا گیا۔
ولید بن طلال کو ایک کھرب روپے سے زائد رقم دینے سے انکار پر جیل میں ڈالا گیا ہے۔
ولید بن طلال سمیت کئی شہزادوں اور موجودہ و سابق وزیروں کو2 ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار افراد کو ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں زیرحراست رکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی نیشنل گارڈز کے سابق سربراہ متعب بن عبد اللہ کو ایک ارب ڈالرز کی حکومت کو ادائیگی پر رضامندی کے بعد رہا کیا گیا تھا جبکہ ان کے دو بھائیوں کو بھی ریاض میں واقع رٹزکارلٹن ہوٹل سے رہا کیا گیا، وہ نومبر 2017 سے قید تھے۔