Jan ۲۸, ۲۰۲۶ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
  • صدر مملکت کی سعودی عرب کے ولی عہد کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو،بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نےسعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں تازہ ترین بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ملکی اور علاقائی سطح پر تہران کے اصولی موقف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامی بھائی چارے کے مطابق مسلم ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

صدر مملکت نے حالیہ واقعات بالخصوص سعودی عرب کی جانب سے ایرانی قوم کے لئے اسلامی ممالک کی حمایت اور قدردانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کی دھمکیوں اور نفسیاتی کارروائیوں کا مقصد خطے کی سلامتی کو درہم برہم کرنا ہے جس میں انھیں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو گی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی صدر مملکت کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ خطے میں استحکام اور سلامتی کے قیام اور خطے کے ممالک کو خوشحالی اور ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لئے ہماری تمام کوششیں اقوام عالم کے مفادات کے مطابق ہیں اور بلا شبہ اسلامی ممالک کی یکجہتی اور ہم آہنگی ہمارے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ سعودی ولیعہد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کا ملک ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت، دھمکی یا کشیدگی پیدا کرنے کو قابل قبول نہیں سمجھتا اور سعودی عرب کی جانب سے دیرپا امن و سلامتی کے قیام کے لئے ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے ہمیشہ آمادہ ہے-

 

ٹیگس