Jan ۲۸, ۲۰۲۶ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک گفتگو میں علاقائی حالات کے بارے میں تبالہ خیال کیا ہے

سحرنیوز/ایران:  ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے علاقائی ممالک کے مشترکہ تعاون پر زور دیا ہے۔

 ایران اور سعودی وزرائے خارجہ نے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی نتیجہ خیز گفتگو کے موضوعات کا جائزہ لیا اور علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امن و استحکام پر خطے میں کشیدگی میں اضافے کے خطرناک نتائج سے خبردار کیا ہے۔

 

ٹیگس