Jan ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۴ Asia/Tehran
  • آل سعود میں حرمین کے امور چلانے کی توانائی نہیں

آل سعود میں حرمین شریفین کے انتظامات چلانے کی توانائی نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب میں حرمین شریفین کے انتظامی امور کی بین الاقوامی نگراں کمیٹی نے سعودی عرب میں مقدس مقامات کی انتظامیہ میں عالم اسلام کے اداروں اور ملکوں کی شمولیت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

حرمین شریفین کے انتظامی امور کی بین الاقوامی نگراں کمیٹی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اب جبکہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت مقدس مقامات کے انتظامی امور چلانے کی توانائی نہیں رکھتی، ضرورت اس بات کی ہے کہ ان مقامات کے امور بین الاقوامی سطح پر باہمی مشاورت سے چلائے جائیں۔

اس بیان میں سیاسی وجوہات کی بنا پر فریضہ حج کی ادائیگی سے مسلمانوں کو محروم کرنے، مالی بدعنوانی اور اسلامی ملکوں میں حج کوٹہ کی غیر منصفانہ تقسیم کی بنا پر سعودی حکومت کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی گئی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں حرمین شریفین کے انتظامی امورکی بین الاقوامی نگراں کمیٹی حال ہی میں قائم ہوئی ہے جس نے اپنے پہلے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں سیاسی مقاصد کے لئے مقدس مقامات اور فریضہ حج کی ادائیگی کو استعمال کئے جانے کی روک تھام کی جائے گی۔

ٹیگس