آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
بحرینی عوام کے ہر دلعزیز رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تسنیم خبر رساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو بحرین کی ظالم و جابر حکومت نے گھر میں نظر بند کرکے انھیں طبی سہولیات سے محروم کر رکھا ہے۔
خیال رہے کہ بحرین میں عوامی مظاہروں اور عالمی دباؤ کے بعد انھیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شیخ عیسیٰ قاسم بحرینی بادشاہ کی جانب سے سیاسی انتقام کے تحت شہریت منسوخی کے حکم کے بعد گزشتہ سال جون سے تاحال اپنے گھر پر نظر بندی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
بحرینی عوام کی جانب سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے محاصرے کے خلاف دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
مظاہرین نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے محاصرے کو ختم کرنے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوامی انقلابی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام آزادی و انصاف کے قیام، نسلی امتیاز کے خاتمے اور منتخب حکومت کے برسر اقتدار میں آنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔