Feb ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۶ Asia/Tehran
  • شہیدعماد مغنیہ دشمن کے لئے رعب و خوف کا باعث

حزب اللہ لبنان کے بہادرسپوت شہیدعماد مغنیہ کی دسویں برسی مختلف ممالک میں منائی گئی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بیت المقدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے شہید عماد مغنیہ کی شہادت کی دسویں برسی کے موقع پر کہا کہ شہید عماد مغنیہ کا نام ، دشمن کے لئے رعب و دبدبہ اور خوف کا باعث اور دوستوں کے لئے شوق و نشاط کا موجب تھا۔

جنرل سلیمانی نے کہا کہ شہید عماد مغنیہ نے پہلے اپنا نام مختار انتخاب کیا بعد میں انھوں نے اپنا رضوان رکھ لیا اور سرانجام رضوان الہی سے ملحق ہوگئے۔

واضح رہے کہ شہید عماد مغنیہ کا شمارحزب اللہ کے بہادر اور جاں بہ کف سپوتوں میں ہوتا تھا اور ان کی بہادری، شجاعت، دلیری اور چند خطرناک آپریشنز میں کامیابی کے بعد انہیں حزب اللہ کی بلند پایہ شخصیات کی حفاظت کرنے والے گارڈز کا کمانڈر بنا دیا گیا۔

شہید عماد مغنیہ کوگیارہ فروری ۲۰۰۹ کو شام کے علاقے کفر سوسہ میں نشانہ بنایا گیا۔

موساد کا ایک اعلیٰ افسر یوسی کوہن جسے دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ کہا جاتا ہے شہید عماد مغنیہ کو قتل کرنے والی ٹیم کا انچارج تھا۔

ٹیگس