Feb ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی جارحیت، درجنوں فلسطینی زخمی

غرب اردن اور غزہ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں تیس سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن اور غزہ کے مختلف علاقوں میں  فلسطینی عوام نے امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے ہیں۔ 

مظاہرین نے امریکا اور صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی۔

 رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس میں بتیس فلسطینی زخمی ہو گئے۔

 یاد رہے کہ دسمبر دو ہزار سترہ میں امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کے بعد فلسطین کے مختلف علاقوں میں تسلسل کے ساتھ فلسطینی عوام، مظاہرے کر کے اس فیصلے کی مذمت کر رہے ہیں۔

ان مظاہروں پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں دسیوں فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس