حوصلے لڑتے ہیں تعداد سے کیا ہوتا ہے!!! + ویڈیو
Feb ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
شام کی فوج مشرقی غوطہ کے علاقے میں وسیع آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔
مشرقی غوطہ کا علاقہ جو دارالحکومت دمشق کے نزدیک واقع ہے اور اس علاقے سے دہشت گرد دارالحکومت دمشق کے محلوں پر مارٹر فائر کرتے ہیں ۔
ان حملوں میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مشرقی غوطہ کے مقامی باشندے علاقے کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے سے لئے شامی فوج کا ساتھ دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں ایک فوج کہتا نظر آ رہا ہے کہ یہ علاقہ ہمارے آبا و اجداد کا ہے اور ہم دہشت گردوں کو ان علاقوں کو نا امن کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف جنگ کریں گے۔ دوسرا شہری وطن پر جاں نثاری سے متعلق اشعار پڑھ رہا ہے۔