Mar ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • افغانستان میں 50 دہشت گردوں کی ہلاکت

افغانستان کے مختلف شہروں میں دہشت گردوں کے خلاف افغان سیکورٹی فورس کے آپریشن میں داعش دہشت گرد گروہ کے پچاس عناصر ہلاک ہو گئے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے مختلف صوبوں منجملہ ننگرہار، لغمان، غزنی، قندھار، زابل، ارزگان، فراہ، جوزجان، بغلان، تخار، فاریاب، نیمروز اور ہلمند میں افغان سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں داعش دہشت گرد گروہ کے ستائیس عناصر زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس کارروائی میں افغان سیکورٹی اہلکاروں نے داعش گروہ کے دو ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔صوبے ہلمند کے گورنر ہاؤس کے ترجمان عمر زواک کا کہنا ہے کہ افغان سیکورٹی اہلکاروں نے ہلمند میں نادعلی کےعلاقے میں آپریشن پھر شروع کر دیا ہے ۔افغانستان کی وزارت داخلہ نے ہفتے کے روز بھی اپنے بیان میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں میں تین سو دہشت گردوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگس