سعودی عرب اور اس کے آلہ کار فوجیوں کی ہلاکت و گرفتاری
Mar ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
یمن پر سعودی جارحیت کے خلاف یمن کی فوج اور عوامی تحریک انصاراللہ کی کارروائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے جیزان کے علاقہ میں سعودی عرب اور اس کے آلہ کار فوجیوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اس کے متعدد فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس کارروائی کے دوران کئی سعودی فوجی ہلاک بھی ہوگئے جبکہ یمنی فورسز نے اس کارروائی میں 4 سعودی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
یمنی ذرائع کے مطابق فروری کے مہینے میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے 45 فوجیوں کو ہلاک جبکہ 19 کو زخمی کردیا تھا۔