Mar ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں امام مسجد خطبے کے دوران گرفتار

سعودی عرب میں آل سعود کی سخت پالیسیوں کے باوجود آل سعود کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی عرب میں حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور ایسا ہی ایک واقعہ کل اس وقت پیش آیا جب ایک سعودی امام مسجد کو ان کے خطبے کے دوران ہی تشدد کر کے مسجد سےگرفتار کر لیا گیا جب وہ حکومتی اقدامات پر شدید کر رہے تھے۔

 سعودی امام مسجد کا کہنا تھا کہ حکومت غیر ملکیوں کو خوش کرنے کے لئے سعودی عرب مقدس شہرکو تفریح کا مسکن بنانے جارہی ہے جو کسی بھی درست نہیں ہے۔ امام مسجد حکومت پر تنقید کر ہی رہے تھے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے اس کی بے عزتی کرتے ہوئے انھیں گرفتار کر لیا اور نمازی دیکھتے رہ گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آل سعود نے ﺳﻌﻮﺩﯼ ﻋﺮﺏ ﮐﮯ ﺷﯿﻌﻮﮞ ﮐﮯ ﺭﮨﻨﻤﺎ ﺷﯿﺦ ﺑﺎﻗﺮ ﺍﻟﻨﻤﺮ کو آزادی بیان اور سعودی عرب کے عوام کے حقوق کی جدوجہد کے الزام میں گرفتار کر کے 2 جنوری 2016 میں بے دردی کے ساتھ شہید کردیا تھا۔

ٹیگس