بحرین میں سزائے موت کے قیدی پر تشدد
Mar ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے سزائے موت کے قیدی کو بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
ایمنسٹی انٹر نیشنل کے مطابق بحرین میں سزائے موت کے ایک قیدی علی العرب کو جیل میں ایک ہفتے تک ہر رات تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق بحرین کی شاہی حکومت کی ایک عدالت نے اکتیس جنوری کو علی العرب اور اس کے ساتھ ایک اور بحرینی شہری پر دہشت گرد گروہ تشکیل دینے جیسے بے بنیاد الزام عائد کرکے اسے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔مذکورہ عدالت نے درجنوں دیگر بے گناہ بحرینیوں کی شہریت منسوخ کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی شاہی حکومت شہری سماج کو دبانے کے لیے کسی بھی حربے کو آزمانے سےگریزاں نہیں ہے اور سن دوہزار سترہ کے دوران ایسے اقدامات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔