Mar ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • غرب اردن اور بیت المقدس میں دسیوں فلسطینی گرفتار

صیہونی فوجیوں نے اپنے جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غرب اردن اور بیت المقدس میں دسیوں فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن اور بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کر کے چالیس سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا- اس درمیان اطلاعات ہیں کہ غرب اردن کے شہر طولکرم کے علار محلے میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے جو تاحال جاری ہے-

اس سے پہلے بعض ذرائع نے خبر دی تھی کہ بیت المقدس کے علاقے العیساویہ میں صیہونی فوجیوں نے حملہ کر کے سات فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا جبکہ دو فلسطینیوں کو بیت المقدس کے ہی عناتا علاقے میں اغوا کر لیا گیا-

اسرائیلی فوجی مختلف بہانوں سے غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کر کے ہر روز متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیتے ہیں اس وقت صیہونی جیلوں میں ساڑھے چھے ہزار فلسطینی قید ہیں جن میں تین سو بچے شامل ہیں-

ٹیگس