Apr ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • شام میں امن و استحکام کے لئے ایران و روس کے ساتھ ترکی کا تعاون

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے منگل کی رات انقرہ میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں امن و استحکام کے لئے ایران و روس کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر نے انقرہ میں ایران، روس اور ترکی کے سربراہوں کے اجلاس کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اس اجلاس میں شام کے بارے میں آستانہ کے عمل سے متعلق بھی گفتگو ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ شام میں قیام امن کے لئے آستانہ مذاکرات جنوری دو ہزار سترہ میں ایران کی کوششوں اور روس و ترکی کے تعاون سے شروع ہوئے ہیں۔

انقرہ اجلاس میں شرکت کے لئے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی منگل کی رات ترکی پہنچے جہاں بدھ کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ان کا باضابطہ طور پر استقبال کیا۔

ٹیگس