Apr ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکی بمباریوں میں شام کا شہر رقہ ویران

نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کی بمباری میں شام کا شہر رقہ کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ہے اور ہزاروں لاشیں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے اپنے ٹوئیٹ پیج پر سیٹلائٹ سے حاصلہ فوٹیج جاری کی ہیں جن سے رقہ شہر میں تباہی و بربادی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے فضائی حملوں اور بمباری کے نتیجے میں رقہ شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ہے اور ہزاروں لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے واضح کیا ہے کہ سیٹلائٹ سے حاصلہ تصاویر، امریکی اتحاد کی بمباری کے نتیجے میں پھیلنے  والی تباہی اور بربادی کی نشاندھی کر رہی ہیں۔دوسری جانب شامی فوج کے حامی عوامی مزاحمتی گروہ نے رقہ میں قائم امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے۔عوامی مزاحمتی گروہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی رقہ کے علاقے عین عیسی کے قریب واقع ایک امریکی فوجی اڈے کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ٹیگس