Apr ۲۳, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
  • کابل حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ووٹر رجسٹریشن مرکز کے باہر ہونے والے دھماکے میں 150 سے زائد افراد شہید و زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق دھماکہ اتوار کی صبح اس وقت ہوا جب مغربی کابل کے شیعہ آبادی والے علاقے میں قائم ووٹر رجسٹریشن آفس کے باہر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگئی ہوئی تھیں۔

دھماکے میں کم سے کم 52 افراد شہید اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل کے علاقے ’پولیس ڈسٹرکٹ 6‘ میں خود کش بمبار نے ووٹر رجسٹریشن مرکز کے اندر داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اُڑالیا ۔
دہشت گرد گروہ داعش کو کابل کے شیعہ آبادی والے علاقے دشت برچی میں قائم ووٹر اندراج کے مرکز پر حملے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں افغانستان کی حکومت اور عوام، نیز شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے علاقائی اور عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مشترکہ علاقائی اور عالمی کوششوں کے نتیجے میں دنیا سے دہشت گردی کی جلد بیخ کنی کی جاسکے گی۔

قابل ذکر ہے کہ کابل میں اتوار کو ہونے والا حملہ، پچھلے چند روز کے دوران افغانستان میں ووٹر اندراج کے مرکز پر ہونے والا پانچواں حملہ ہے۔

ٹیگس