Apr ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • دمشق کے جنوب میں دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت

شامی فوج نے دمشق کے جنوبی علاقے حجرالاسود میں داعش کے ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شام میں جنگ کی خبریں دینے والے انفارمیشن سینٹر نے خبر دی ہے کہ شامی فوج کے میزائل حملے میں حجرالاسود میں داعش کا کنٹرول روم تباہ ہو گیا-

اطلاعات ہیں کہ دمشق کے جنوب میں واقع حجرالاسود محلے اور یرموک کیمپ میں داعش اور تحریرالشام نامی دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج کے فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں-

شامی فوج کے یہ حملے ان علاقوں سے دہشت گردوں کے انخلا سے متعلق سمجھوتے کی ناکامی کے بعد شروع ہوئے ہیں- خبروں میں کہا گیا ہے کہ یرموک کیمپ اور حجرالاسود محلہ، جہاں داعش اور تحریرالشام کے عناصر موجود ہیں، اس وقت پوری طرح شامی فوج کے محاصرے میں ہے۔

 

ٹیگس