شام: یرموک کیمپ سے 200 دہشت گردوں کا انخلا
May ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
دمشق کے مضافات میں واقع یرموک کیمپ سے پانچ بسوں کے ذریعے دو سو دہشت گردوں کو وہاں سے دوسرے مقامات پر منتقل کردیاگیا ہے
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کے کیمپ کو دہشت گردوں سے خالی کرانے کے لئے حکومت شام کے ساتھ ہونے والے اتفاق رائے کے بعد پیر کی رات پانچ بسوں کے ذریعے دو سو دہشت گردوں کو نکال باہر کر دیا گیا۔ان دہشت گردوں کو کفریا اور فوعہ میں محصور عوام کی آزادی کے مقابلے میں منتقل کیا گیا ہے۔یرموک کیمپ، اپریل دو ہزار پندرہ سے داعش اور جبہت النصرہ دہشت گردوں کی لڑائی کا میدان بنا ہوا ہے جس میں اب تک شام کے سیکڑوں بے گناہ عام شہری مارے جا چکے ہیں اور فلسطینی پناہ گزینوں کی سلامتی کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔