May ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
  • او آئی سی کا اجلاس

او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 5 مئی کو منعقد ہوگا۔

اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کے وزرائے خارجہ کا 45 واں اجلاس کل 5 مئی کو ڈھاکہ میں منعقد ہوگا۔

اجلاس کا مرکزی موضوع ’ اسلامی اقدار کے تحت یکجہتی، پائیدار امن اور ترقی ‘ ہے۔

اجلاس میں اسلامی دنیا میں انسانی حقوق کے بارے میں غور اور روہنگیا میں مسلمان اقلیت کی موجودہ صورتحال پر خصوصی گفتگو ہوگی۔

افتتاحی اجلاس سے بنگلادیش کی وزیراعظم، شیخ حسینہ واجد اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین خطاب کریں گے۔

کانفرنس دو روز جاری رہے گی۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء کو بنگلادیش اور میانمار کی سرحد پر روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں کا دورہ بھی کروایا جائے گا جہاں لاکھوں پناہ گزین رہ رہے ہیں۔

ٹیگس