ایرانی پارلیمنٹ نے "مکہ" معاہدے کو دی منظوری
ایرانی پارلیمنٹ نے بدعنوانی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کے فروغ کے لئے مکہ معاہدے میں شمولیت کے بل کی منظوری دے دی ہے۔
سحرنیوز/ایران: تفصیلات کے مطابق، بدعنوانی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد سے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے مکہ معاہدے میں شمولیت کے بل کی منظوری دے دی ہے۔ بدھ کے روز ہونے والے پارلیمانی اجلاس میں اس بل کے حق میں 198 میں سے 162 ووٹ، مخالفت میں 9 ووٹ پڑے 4 اراکین غیر حاضر تھے۔
اس منظوری کے تحت ایرانی حکومت کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے مابین بدعنوانی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے متعلق مکہ معاہدے میں شامل ہو، جس میں ایک تمہید اور 23 شقیں شامل ہیں، جیسا کہ اس کے ضمیمے میں درج ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
قانون کے ضمیمے کی شق نمبر 2 کے مطابق، وزارتِ انصاف اور وزارتِ خارجہ اس قانون پر عملدرآمد سے متعلق سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ کی قانونی و عدالتی کمیٹی کو پیش کرنے کی پابند ہوں گی۔