اماراتی اور بحرینی کھلاڑیوں کے دورہ اسرائیل پر برھمی کا اظہار
فلسطینی عوام نے اماراتی اور بحرینی کھلاڑیوں کے دورہ اسرائیل پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی عوام کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں ہونے والی موٹر سائیکل ریس میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے کھلاڑیوں کی شرکت اشتعال انگیز ہے اور اس فلسطینیوں اور عالم اسلام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔فلسطینی عوام کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ کی اکثریت، فلسطین پر غاصبانہ قبضے کی برسی کے موقع پر اسرائیل میں ہونے والے کھیلوں میں بعض عرب ملکوں کے وفود کی ذلت آمیز شرکت کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔متحدہ عرب امارات اور بحرین کے کھلاڑیوں کا دستہ ذلت کا طوق گلے میں پہن کر بدھ کے روز اسرائیل پہنچ گیا ہے۔متحدہ عرب امارات، بحرین اور سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی کوششیں ایسے وقت میں جاری ہیں جب ستمبر دوہزار سے اب تک، تین ہزار سے زائد فلسطینی بچے اسرائیل کی جارحیت میں شہید ہوچکے ہیں۔