افغان طالبان کی جانب سے رمضان میں جنگ بندی کی اپیل مسترد
May ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۵:۴۳ Asia/Tehran
افغان طالبان نے کہا ہے کہ رمضان میں جنگ بندی نہیں ہوگی۔
افغان میڈیا نے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے کہا ہے کہ افغان طالبان نے رمضان المبارک کے مہینے میں جنگ بندی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے جنگجو اس مبارک ماہ میں جنگی کارروائیوں میں تیزی لائیں گے۔
یاد رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے اپنے پیغام میں طالبان سے مبارک مہینے میں جنگ بند کرنے کی اپیل کی تھی ۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے تادامیچی یاماموتو نے تمام فریقوں سے رمضان میں جنگ بند کرنے کی اپیل کی تھی۔