امریکی سفارتخانہ فلسطینی آتشفشاں پر ۔ کارٹون
May ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
گزشتہ برس چھے دسمبر کو امریکی صدر نے اعلان کیا کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں اپنے سفارتخانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کریں گے۔اسکے بعد گزشتہ ۱۴ مئی یعنی یوم نکبت کے موقع پر امریکہ نے باضابطہ طور پر بیت المقدس میں اپنے سفارتخانے کا افتتاح کر دیا جس کے بعد عالم اسلام اور بالخصوص فلسطین میں شدید غصہ پھوٹ پڑا۔ اس حد تک کہ راہ قدس میں قریب 120 شہید 12 ہزار سے زائد زخمی دینے کے بعد بھی انکے حوصلوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے اور انکے مظاہروں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔