May ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • افغانستان: قندھار میں کار بم دھماکہ، درجنوں ہلاک اور زخمی

افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں ہونے والے کار بم دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

افغانستان کی خبر رساں ایجنسی خاما پریس نے رپورٹ دی ہے کہ دھماکے میں سولہ سیکورٹی اہلکار ہلاک اور چالیس دیگر زخمی ہو گئے-

قندھار کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکہ قندھار شہر کے فورتھ پولیس ڈسٹرکٹ کے قریب ہوا جس میں چھے سیکورٹی اہلکار ہلاک اور چالیس سے زائد دیگر زخمی ہو گئے جن میں متعدد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے-

اسپتال ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ متعدد لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔ بعض دیگر ذرائع نے اس سے پہلے مرنے والوں کی تعداد نو بتائی تھی۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب افغان سیکورٹی فورس کے اہلکار ایک گاڑی میں نصب کئے گئے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے-

افغانستان کے صوبوں پکتیا اور اروزگان میں بھی دھماکوں کی خبریں ہیں- البتہ ان دھماکوں میں ہوئے جانی اور مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے-

دوسری جانب افغانستان کے جنوبی صوبے غزنی میں طالبان کے حملوں میں ضلعی پولیس چیف اور ریزرو یونٹ کے کمانڈر سمیت چودہ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے-

ٹیگس