سعد الحریری ایک بار پھر لبنان کے وزیر اعظم
May ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
لبنان کے موجودہ وزیر اعظم سعد الحریری پارلیمنٹ کے ارکان کی اکثریت کی حمایت سے ایک بار پھر نئے وزیر اعظم کے طور پر منتخب ہو گئے ہیں۔
المیادین ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق سعد الحریری کے پارلیمنٹ کے انہتر ارکان نے اپنی حمایت کا اعلان کر کے نئی حکومت اور کابینہ بنانے کی ذمہ داری سونپ دی ہے-
اس سے پہلے لبنان کی سیاسی شخصیات منجملہ صدر میشل عون کی موجودگی میں نئی کابینہ کی تشکیل کے فرائض کس کو سونپے جائیں اس سلسلے میں صلاح ومشورے کا سلسلہ جاری رہا-
لبنان کے سابق وزیراعظم نجیب میقاتی کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات کا تقاضا یہ ہے کہ سعد الحریری کو ہی ایک بار پھر وزارت عظمی کے عہدے کے لئے منتخب کیا جائے- بدھ کو پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عہدے کے لئے ایک بار پھر نبیہ بری کو منتخب کیا گیا تھا-