سعودی عرب کے ابہا ہوائی اڈے پر یمنی ڈرون کا حملہ
May ۲۶, ۲۰۱۸ ۲۱:۱۳ Asia/Tehran
یمنی فوج کے ڈرون طیارے نے سعودی عرب کے صوبے عسیر میں ابہا ہوائی اڈے پر حملہ کیا ہے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمنی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کےشہر ابہا کے ہوائی اڈے پر یمنی فوج کے ڈرون طیارے کے متعدد حملوں کے بعد اس ہوائی اڈے سےپروازوں کی رفت و آمد بند کردی گئی ہے۔
اس درمیان سعودی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ ملک کے جنوبی علاقے میں یمنی اور سعودی فوجیوں کے درمیان لڑائی میں کم سے کم چار سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے سرحدی شہر رازح پر بھی بمباری کی ہے۔ سعودی عرب کے جارح جنگی طیاروں نے یمن کے شمالی صوبے عمران میں بھی بمباری کی ہے۔