یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں سعودی فوجیوں کی ہلاکت
May ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے سرحدی شہر عسیر میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے کئی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے اسی طرح مغربی ساحل میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو کئی بیلسٹیک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔یمنی سیکورٹی اہلکاروں نے مغربی صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے کئی جاسوس عناصر کا پتہ لگا کر انھیں گرفتار کر لیا جن میں کئی اہم عناصر بھی شامل ہیں۔یمنی سیکورٹی اہلکاروں نے اسی طرح الحوک کے علاقے میں ایک جاسوس کی شناخت ہونے کے بعد اسے گرفتار کرلیا۔ شہر الحسینیہ سے بھی دو جاسوس عناصر پکڑے گئے ہیں۔