وال اسٹریٹ جرنل: سعودی عرب اور امارات نے ایران کے خلاف امریکی آپشنز محدود کر دیے
وال اسٹریٹ جرنل نے اپنے تازہ تجزیے میں ایران کو فوجی حملے کی دھمکی کے بعد مغربی ایشیا میں کشیدگی پر ریاض اور ابوظہبی کے موقف کا جائزہ لیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: وال اسٹریٹ جرنل کے اس مضمون میں آیا ہے کہ خلیج فارس کے اطراف واقع ان دو ملکوں نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ اپنی فضائی، زمینی اور بحری حدود کو ایران کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے، تہران کے خلاف ٹرمپ کے آپشنوں کو محدود کردیا۔
منگل کے روز سعودی ولی عہد نے صدر مملکت سے ٹیلی فونی گفتگو کرتے وقت اس بات کا اعلان کیا تھا کہ ایران پر جارحیت کی صورت میں اپنی حدود کو ایران کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
دوسری جانب "کارنگی انٹرنیشنل سینٹر فار پیس" نام کے انسٹیٹیوشن سے وابستہ کریم سجادپور نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب اور امارات ایران کو کمزور دیکھنا چاہتے ہیں لیکن علاقے میں عدم استحکام اور ایران کے جوابی اقدام کا نشانہ بننے کی جانب سے بھی پریشان ہیں۔