اسرائیل سیز فائر پرمجبور
May ۳۱, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
فلسطین کی اسلامی مقاومت کی جانب سے اسرائیل پر مسلسل حملوں کے بعد اسرائیل سیز فائر پرمجبور ہوگیا ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کا اسلامی مقاومت نے زبردست جواب دیا جس پر اسرائیل اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا اور سیز فائر کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ 30 مارچ کو ’’یوم الارض‘‘ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 120 سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب رواں ماہ 22 مئی کو فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کر کے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں یہودی آباد کاری کے خلاف اور اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔