قطر کی سرحد پر سعودی فوج کی نقل و حرکت
Jun ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
سعودی عرب نے قطر کی سرحد پر اپنے فوجی نقل و حرکت میں اضافہ کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے قطر کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دینے کے بعد قطر کی سرحد پر اپنی فوجی نقل و حرکت بڑھا دی ہے۔
سعودی عرب کے امور پر نظر رکھنے والے تجزیہ نگار مجتہد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں دوحہ کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی ہمت نہیں البتہ سعودی عرب کی دوحہ کے خلاف دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مجتہد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب قطر کی سرحد پر فوجی نقل و حرکت کے ذریعہ قطر کو ڈرانے کی کوشش کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب، بحرین اور امارت نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرکے اس کے خلاف سفارتی اور اقتصادی پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔ جبکہ قطر نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب کے مطالبات کے سامنے نہیں جھکے گا۔