ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ: صہیونی دشمن اقتصادی جنگ اور نفسیاتی حربوں کے ذریعے ایرانی قوم سے انتقام لینا چاہتا ہے
گذشتہ 40 دن میں ایرانی قوم کے اتحاد کا ذکر کرتے ہوئے جو صیہونی دشمن کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ نے تاکید کی کہ اب دشمن اقتصادی جنگ اور نفسیاتی حربوں کے ذریعے ایران کے طاقتور اور مظلوم عوام سے انتقام لینا چاہتا ہے۔
سحرنیوز/ایران: محمد باقر قالیباف نے ایران پر مسلط کردہ 12 روزہ جنگ کے دوران صیہونی جارحیت میں ایرانی عوام، ملک کے بہادر سپاہیوں اور سائنسدانوں کے چہلم پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مجرمانہ اقدام سے صیہونیوں نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ جرم اور دہشت گردی انکی گھٹی میں پڑی ہے اور وہ فوجی یا سویلین (بوڑھوں، بچوں، مردوں اور عورت میں فرق نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی عظیم قوم نے بے مثال اتحاد کے ساتھ ان 40 دنوں میں صیہونی دشمن کے منہ پر طمانچہ رسید کیا ہے لہذا اب دشمن اقتصادی جنگ اور نفسیاتی حربوں کے ذریعے ایران کے طاقتور اور مظلوم عوام سے انتقام لینا چاہتا ہے۔