Jul ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکی عوام کی جانب سے ایران کی تعریف ، مغربی میڈیا کو صہیونی ادارے کنٹرول کرتے ہیں

امریکی صحافی نیلی کا کہنا ہے کہ بالاخر ایک ملک اسرائیل کے سامنے ڈٹ گیا اور اس کے جرائم کا منہ توڑ جواب دیا۔ آخرکار، کسی کو یہ کرنا تھا، اور اسی سبب بہت سے امریکیوں نے ایران کی تعریف کی۔

سحرنیوز/دنیا:صبح میڈیا سنٹر کی میزبانی میں مختلف ممالک کے صحافی ایران میں میڈیا کے شہداء کی یاد میں "میڈیا کے خلاف دہشت گردی کی مذمت" کے عنوان سے منعقد ہونے والی ایک تقریب اور 12 روزہ جنگ کے دوران صیہونی حکومت کے حملے کے مقامات کا دورہ کرنے کے لیے تہران میں موجود ہیں۔

امریکی صحافی نیلی نے ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نصف امریکی عوام بخوبی سمجھتے ہیں کہ غزہ اور فلسطین میں کیا ہو رہا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ ان کا ٹیکس فلسطینیوں کو مارنے اور ان کی زمینوں پر قبضے پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ میرا خیال ہے کہ اب جبکہ غزہ میں اس نسل کشی کو تقریباً 2 سال گزر چکے ہیں، امریکی عوام ہر صبح بچوں کے قتل کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو واقعی مکروہ اور گھناونا ہے، تو وہ اب تھک گئے ہیں اور بیزار ہیں کہ ان کا پیسہ اس قتل پر خرچ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ایران نے ردعمل ظاہر کیا تو بالاخر ایک ملک اسرائیل کے سامنے ڈٹ گیا اور تل ابیب کے جرائم کا منہ توڑ جواب دیا۔ آخرکار، کسی کو یہ کرنا تھا، اور اسی سبب بہت سے امریکیوں نے ایران کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ امریکی ایرانی سیاست کو اچھی طرح جانتے ہیں، لیکن وہ صرف یہ چاہتے تھے کہ کوئی اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے، امریکی عوام اس نسل کشی اور قبضے کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

میں سمجھتی ہوں کہ دنیا میں ایران کی تصویر بدل رہی ہے، لیکن واضح رہے کہ بہت سے امریکی اب بھی ایرانی سیاست کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔

ٹیگس