حزب اللہ داعش کے خلاف آہنی دیوار
Jun ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۶:۲۶ Asia/Tehran
شام اور عراق میں داعش کی مسلسل شکست کے بعد اب داعش اور اس کے حامی اسلامی تحریکوں کے خلاف نئی سازش میں مصروف ہیں۔
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے روسی خبر رساں ادارے اسپوتنک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اللہ کے جوان شام میں نہ ہوتے تو آج لبنان میں داعش کے دہشت گردوں کا راج ہوتا۔
اس موقع پر لبنانی اسپیکر نے شام کی مکمل آزادی پر تاکید کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو ایران اور حزب اللہ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے تشویش ہے۔