Jun ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • دیرالزور میں شامی فوج کی پیشقدمی

شامی فوج نے مشرقی دیرالزور کے بعض علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ دیرالزور کے نواحی شہر البوکمال کے علاقے جلا، حسراد اور السیال کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کر دیا گیا۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے حسراد پر دوبارہ قبضے کی کوشش کی تھی جسے بری طرح ناکام بنا دیا گیا ہے اور اس دوران ہونے والی لڑائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔
اسی دوران اطلاعات ہیں کہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے جنگی طیاروں نے دہشت گردوں کو بچانے کے لیے حسراد اور السیال میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر براہ راست حملے کیے۔

ٹیگس