Jun ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • یمن کی عوامی رضاکار فورس کی جانب سے جوابی حملے

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری میں کم از کم چار یمنی عام شہری شہید ہو گئے۔

العالم کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے ایک علاقے کے بازار پر چودہ بار بمباری کی جس میں کم از کم چار یمنی عام شہری شہید ہو گئے۔

سعودی جنگی طیاروں نے الحدیدہ کے اللحیہ، الجوف کے المصلوب اور صنعا کے شدا علاقے پر بھی بمباری کی۔

سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سرحدی صوبے جیزان کے الخوبہ علاقے میں فوجی ٹھکانے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

یمنی فوج نے صوبے الجوف میں طیبہ الاسم کی طرف سعودی اتحاد کی پیش قدمی کو روکتے ہوئے وہاں بھی کئی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔

شہر المتون کے الہزمہ علاقے میں بھی کئی پٹھو فوجی ہلاک ہوئے جبکہ صوبے تعز میں بھی سعودی اتحاد کے متعدد فوجی مارے گئے۔

ٹیگس