Jun ۱۶, ۲۰۱۸ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • مشرقی لیبیا میں 34 افراد کی ہلاکت

لیبیا کے فوجی ذرائع کے مطابق مشرقی لیبیا میں خلیفہ حفتر اور نیم فوجی دستوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم چونتیس افراد ہلاک ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران جھڑپوں کے نتیجے میں خلیفہ حفتر کے چودہ اور نیم فوجی ملیشیا کے تقریبا بیس جوان ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ افراد مشرقی لیبیا کے آئل فیلڈ علاقے میں مارے گئے۔ لیبیا کی قومی آئل کمپنی این او سی نے مشرقی علاقے میں آئل فیلڈ سے اپنے تمام کارکنوں کو باہر نکال لیا ہے اور اس علاقے کے دونوں ٹرمنل پر ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

لیبیا کی قومی آئل کمپنی کا کہنا ہے کہ نیم فوجی دستوں کے حملے میں ملک کی آئل ذرائع کو دو لاکھ، چالیس ہزار بیرل تیل کے ذرائع‏ کا نقصان ہوا ہے۔

ٹیگس