Jun ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک

یمن کے مغربی ساحل الحدیدہ میں تازہ ترین جنگ کے دوران یمنی فوج نے جارح سعودی فوج اور اس کے اتحادیوں کے دسیوں فوجیوں اور کئی کمانڈروں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے - یمنی فوج نے الحدیدہ کے محاذ پر سیکڑوں جارح فوجیوں کو زخمی بھی کیا ہے

یمنی فوج اور یمن کی عوامی رضاکارفورس کے جوانوں نے الحدیدہ کے محاذ پر تازہ ترین لڑائی میں دسیوں جارح سعودی فوجیوں اور ان کے اتحادیوں کو ہلاک اور سیکڑوں دیگر کو زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی چالیس سے زائد فوجی گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا ہے - دوسری جانب صوبہ ضالع میں بھی یمنی فوج نے حملہ کرکے جماش ، حجلان اور مریس کے علاقوں میں بھی بہت سے سعودی فوجیوں اور ان کے ا تحادیوں کوہلاک اور زخمی کردیا ہے - دریں اثنا صوبہ الحدیدہ کے اسسٹنٹ گورنر اور یمن کی قبائلی کوآرڈینیشن کونسل کے سربرا علی قشر نے بھی کہا ہے کہ الحدیدہ میں تازہ لڑائیوں کے دوران متحدہ عرب امارات کی فوج کے ڈپٹی کمانڈر عیسی سیف بن عبلان المزروعی کو ہلاک کردیا گیا ہے ان کے ساتھ  ہی متحدہ عرب امارات کی فوج کے کئی دیگر اعلی فوجی افسران بھی  مارےگئے ہیں - مذکورہ یمنی عہدیدار کے مطابق گذشتہ چند روز کے دوران سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجیوں کو ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی سو سے زیادہ ہوگئی ہے- الحدیدہ کےساحل پر جارح فوجوں کے ایک جنگی بحری جہاز پر یمنی فوج کے ذریعے قبضہ کرلئے جانے کے بعد یمن کے ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ پکڑے گئے اس جنگی بحری جہاز میں موجود فرانسیسی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کا مشن الحدیدہ بندرگاہ کے ساحلوں پر خفیہ معلومات کو جمع کرنا تھا - الحدیدہ شہر کے محاذ جنگ کے ذرائع نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ یمن کے عوام کے خلاف ایک عالمی جنگ ہورہی ہے کہاکہ اس جنگ میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور سعود ی عرب کے کئی اتحادی ملکوں کے فوجیوں کے ساتھ ساتھ امریکی، اسرائیلی، فرانسیسی اور برطانوی فوجی بھی براہ راست اگلے مورچوں پر موجود ہیں - دوسری جانب یمن میں سرکاری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے دفاتر کے پانچ کارکن اپنے کاموں پر دوبارہ لوٹ آئے ہیں - اس سے پہلے متحدہ عرب امارات نے الحدیدہ بندرگاہ اور اس شہر پر قبضہ کرنے کے لئے جو یمنی عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کا واحدراستہ ہے اقوام متحدہ کے کارکنوں سے کہا تھا کہ وہ جتنی جلدی ہوسکےاس شہر سے باہر نکل جائیں - اس درمیان سعودی عرب اوراس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے محاصرے میں پھنسے ہوئے اپنے عناصر کو بچانے کے لئےالحدیدہ کے التحیتا علاقے پر بمباری تیز کردی ہے - اقوام متحدہ کے انساندوستانہ امور کے کوآرڈینیٹر دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مغربی یمن کے شہر الحدیدہ میں جاری لڑائیوں کی وجہ سے تقریبا پانچ ہزار افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئےہیں- اس شہر پر سعودی عرب اور اس کے مغربی اور علاقائی اتحادیوں کے جنگی طیاروں کی بمباری مسلسل پانچ روز سے جاری ہے-

ٹیگس