Jun ۲۲, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • شیخ علی سلمان جاسوسی کے الزامات سے بری

بحرین کی عدالت نے کہا ہے کہ شیخ علی سلمان پر قطر کے لئے جاسوسی کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی ایک عدالت نے شیخ علی سلمان کو جاسوسی کے الزامات سے بری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ علی سلمان پر قطر کے لئے جاسوسی کرنے کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔ بحرینی عدالت نے شیخ علی سلمان اور جمعیت الوفاق کے دو دیگر رہنماؤں کو بھی بری کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عدالت نے شیخ سلمان، شیخ حسن سلطان اور علی الاسود کو بے بنیاد اور جھوٹے الزامات سے بری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق یا الوفاق پارٹی کے سربراہ شیخ علی سلمان دوہزار چودہ سے جیل میں ہیں اور انہیں جولائی دوہزار پندرہ میں چار سال قید کی سزا سنائی گئی لیکن اپیل کورٹ نے ان کی سزا کی مدت بڑھا کر نو سال کردی تھی۔

ٹیگس