Jun ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  • جنوبی محاذ پر شامی فوج کی پیش قدمی

شامی فوج نے جنوبی محاذ پر پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کی ناکہ بندی کر دی ہے اور وہ الکرک کے قریب تک پہنچ گئی ہے۔

شامی فوج نے پچھلے چند روز کے دوران درعا کے شمال مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کئی علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے جس کی بنا پر دہشت گردوں کی سپلائی لائن کٹ گئی ہے - شامی فوج اب تک درعا کے مشرقی مضافات میں تقریبا ایک ہزار مربع کلو میٹر کا علاقہ آزاد کرا چکی ہے اور درعا کے شمالی علاقے میں پچہّتر کلو میٹر تک آگے بڑھ گئی ہے۔ شامی فوج نے منگل سے درعا کو آزاد کرانے کی کارروائی شروع کی ہے۔واضح رہے کہ شام کا بحران علاقے میں صیہونی حکومت کے مقاصد کی تکمیل کی غرض سے امریکی اور سعودی حکومت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ذریعے شام کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کی غرض سے شروع کیا گیا تھا تاہم شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے دشمنوں کی تمام سازشوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

ٹیگس