Jul ۰۵, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • پاک - افغان حکام کی ملاقات

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور افغان سفیر ڈاکٹر عمر ذخیوال کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان میں تعینات افغان سفیر ڈاکٹر عمر ذخیوال نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے بالخصوص افغانستان میں قیام امن اور دو طرفہ معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان میں متعین افغان سفیر ڈاکٹر عمر ذخیوال نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور استحکام لانے کے لیے دونوں ملکوں کے اعلی حکام کی جانب سے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔

واضح رہے گزشتہ روز امریکا کی ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ ایلس ویلز نے بھی پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر افغانستان میں کابل حکومت اور طالبان کے مابین فائر بندی اور افغانستان میں دیرپا قیام امن پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ٹیگس