شامی دہشت گرد ہتھیار چھوڑ کر فرار
Jul ۰۶, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
شام میں شامی فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف ملنے والی کامیابیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
شامی فوج کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشن کے نتیجے میں دہشت گرد اسلحہ چھوڑ کر بھاگ گئے۔ اسلحہ کافی زیادہ ہے جس کی گنتی کی جا رہی ہے۔
شامی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلحہ درعا میں چار قصبوں سے باغی ملیشیا کے قبضے سے ضبط کیا گیا ہے، اسے فوجی اڈے پر رکھا گیا ہے۔ اس میں گولہ بارود کے علاوہ میزائل، مشین گنز، کندھے پر رکھ کر گرینیڈ داغنے والی بندوقیں اور ٹینک شامل ہیں۔