Jul ۰۷, ۲۰۱۸ ۲۰:۰۴ Asia/Tehran
  • بحرین میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے

بحرینی عوام نے ایک بار پھر مختلف علاقوں میں مظاہرے کر کے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت کا اعلان اور انھیں فوری طور پر رہا کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

صوت المنامہ کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے جمعے کی رات ابو صیبع، الشاخورہ اور کرانہ نامی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے اور آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اپنے ملک کے مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
نظربندی کے دوران آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حالت غیر ہو جانے کے بعد آل خلیفہ حکومت نے ڈاکٹروں کے کہنے پر علاج و معالجے کے لئے انھیں بیرون ملک منتقل کئے جانے کی اجازت دے دی۔
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حالت بگڑنے کے باوجود انھیں بدستور نظربند رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بحرینی عوام فروری دو ہزار گیارہ سے بحرین کی ڈکٹیٹر شاہی حکومت کے خلاف احتجاج اور اپنے ملک میں جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ آل خلیفہ حکومت، بحرینی عوام کے خلاف مسلسل طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔

ٹیگس