یمن کے فراری صدر کے معاون پر حملہ متعدد ہلاک و زخمی
یمن کے صوبہ الجوف میں یمن کے فراری صدر منصور ہادی کے معاون علی محسن الاحمر کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں اس کا داماد اور بہت سے اعلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق یمن کے فراری صدر منصور ہادی کے معاون علی محسن الاحمر کے قافلہ کے قریب نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں بہت سے اعلی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ہلاک ہونے والوں میں بحرین میں یمن کے فوجی اتاشی اور علی محسن الحمر کے داماد بھی شامل ہیں لیکن علی محسن الاحمر اس حملے میں بال بال بچ گئے ہیں ۔
سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں - یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے -