Aug ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۲:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران، عراق کا اﺳﭩﺮیٹجیک پارٹنر

عراق نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ہے۔

عراق کی قد آور سیاسی اور مذہبی شخصیت اور قومی تحریک حکمت کے صدر سید عمار حکیم نے بغداد میں قومی تحریک حکمت کے اراکین اور عہدیداروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ایران ہمارا اﺳﭩﺮیٹیجک پارٹنر ہے لہذا اس کا ساتھ دینا ہمارا دینی اور اخلاقی فرض ہے.

سید عمار حکیم نے ایران کے خلاف امریکہ کے معاشی دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کو دباؤ اور پابندیوں کا سامنا ہے جس کا مقصد ملک میں سیاسی نظام کو نشانہ بنانا ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ ہر بحران میں عراق کا ساتھ دیااس لئے عراق بھی ایران  کے ساتھ ہے۔

سید عمار حکیم کا کہنا تھا کہ ایران اپنی بہترحکمت عملی بالخصوص باصلاحیت قیادت کی بدولت تمام مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہوگا.

 

ٹیگس