حماہ اور ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائیاں
شامی فوج نے حماہ اور ادلب صوبوں میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہیں۔
العالم ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ شامی فوج نے حماہ کے شمال میں معرکبہ گاؤں کے اطراف میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا-
اس درمیان شامی فوج نے ادلب کے جنوب مشرق میں جبہہ النصرہ یا تحریرالشام کے ٹھکانوں پر بھی شدید حملہ کیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے منہدم ہوگئےاور بہت سے دہشت گرد مارے گئے۔
دوسری جانب شامی فوج نے سویدا کے مشرق میں الصفا پہاڑیوں کی جانب پیشقدمی کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ شام کے شمال مغربی صوبے ادلب پر فوعہ اور کفریا ٹاؤن سے شہریوں کے نکل جانے کے بعد اس وقت پوری طرح سے دہشت گردوں کا کنٹرول ہے۔
شام کے صدر بشار اسد پہلے ہی کہہ چکے ہیں صوبہ ادلب کی آزادی شامی فوج کی پہلی ترجیح ہے۔