Nov ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • 4 نومبر سے اب تک کارروائیوں کے دوران 206 دہشت گرد ہلاک: پاکستانی فوج

پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ چار نومبر دوہزار پچیس سے اب تک دہشت گردی کے خلاف چارہزار نو سو دس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، ان آپریشنز کے دوران دوسو چھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے سینئر صحافیوں سے ملکی سلامتی کے امور پر گفتگو میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا کہ رواں سال ملک بھر میں سڑسٹھ ہزارتئیس آپریشن کیے گئے، رواں سال صوبہ خیبرپختونخوا میں بارہ ہزار آٹھ سو ستاون اور صوبہ بلوچستان میں ترپن ہزارتین سونو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ رواں سال کارروائیوں میں کل ایک ہزار آٹھ سو تہتر دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں ایک سو چھتیس افغانی تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ باررڈر مینجمنٹ پر سیکورٹی اداروں کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، پاک افغان بارڈر انتہائی مشکل اور دشوار گزار راستوں پر مشتمل ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

ڈی جی آئی ایس پی آر نے زور دے کر کہا ہے کہ پاکستان کا افغان طالبان سے مطالبہ ہے کہ وہ ایک قابلِ تصدیق میکینزم کے تحت معاہدہ کریں، اگر قابلِ تصدیق میکینزم تھرڈ پارٹی کو رکھنا ہے تو پاکستان کو اس پر اعتراض نہیں ہوگا، پاکستان کے اس موقف کی مکمل آگاہی ثالث ممالک کو بھی ہے۔

 

ٹیگس