پاکستان کے آرمی چیف اور سعودی ولیعہد کی ملاقات
پاکستان کےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی منیٰ میں ملاقات ہوئی۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ رات عشائیہ دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شخصیات نے علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں یمن پر سعودی جارحیت، یمن میں سعودی فوجیوں کو پیش آنے والی صورتحال اور اسی طرح پاکستان میں بننے والی نئی حکومت کی یمن پرسعودی جارحیت کی پالیسی پر تبادلہ حیال کیا گیا۔ حکومت میں آنے سے پہلے اور مسند اقتدار سنھبالنے کے بعد پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے اور ثالثی کا کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ حج کی ادائیگی کے لیے 19 اگست کو سعودی عرب روانہ ہوئے تھے ۔