Aug ۲۴, ۲۰۱۸ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
  • داعش کے حملے کے بعد لیبیا میں چوکسی کا اعلان

مشرقی طرابلس میں دہشت گرد گروہ داعش کے حملے کے بعد لیبیا کی حکومت نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

اسکائی نیوز کے مطابق طرابلس میں جمعرات کو داعش کے حملے کے بعد لیبیا کی قومی حکومت کی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں سیکورٹی اداروں کو مکمل چوکس رہنے کا حکم دیا گیاہے۔بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سیکورٹی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی کے بارے میں متعلقہ اداروں کو فوری طور پر آگاہ کریں۔لیبیا کی وفاقی حکومت کے صدر فائزالسراج نے کہا ہے کہ ان کی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی اور اس گھناؤنے فعل میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتے گی۔فائز سراج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شرپسندوں کو لیبیا میں کہیں بھی سرچھپانے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ جمعرات کے کو مغربی لیبیا میں واقع کعام سیکورٹی پوسٹ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔ اس حملے میں کم سے کم سات  سیکورٹی اہلکار مارے گئے تھے۔

 

ٹیگس