افغان صدر کو دھچکا، کابینہ کے کئی اراکین مستعفی
Aug ۲۶, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر محمد حنیف اتمر کے مستعفی ہونے کے بعد کئی دیگر اہم عہدیداروں نے بھی اپنے عہدوں سے استعفا دیدیا ہے۔
افغان صدر اشرف غنی کی حکومت کو دھچکا لگ گیا، وزیر دفاع، وزیر داخلہ، افغان خفیہ ایجنسی کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی نے استعفا دے دیا۔
استعفا دینے والوں میں افغان وزیر دفاع طارق شاہ بہرامی، وزیر داخلہ واعظ برمک، افغان خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کے سربراہ معصوم ستانکزئی اور مشیرِ قومی سلامتی حنیف اتمر شامل ہیں۔
استعفے کی وجوہات سیکیورٹی امور، علاقائی اور عالمی سطح پر مستحکم روابط کی برقراری میں ناکامی پر اختلافات بتائے جاتے ہیں۔
رواں سال ملک بھر میں طالبان کے حملوں میں اضافے پر عہدیدار کڑی تنقید کی زد میں تھے۔
واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات بھی ہو رہے ہیں